Live Updates

تحریک انصاف میں شمولیت کی خبریں بے بنیاد ہیں ،لند ن پلان ثابت ہو جائے تو سزا کے لیے تیار ہوں:چوہدری سرور

اتوار 1 فروری 2015 17:21

تحریک انصاف میں شمولیت کی خبریں بے بنیاد ہیں ،لند ن پلان ثابت ہو جائے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1فروری۔2015ء) سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہاہے کہ تحریک انصاف میں شمولیت کی خبریں بے بنیاد ہیں اور اگر ان پر لند ن پلان کا الزام ثابت کر دے تو وہ سزا کے لیے تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہاکہ وہ لند ن ون وے ٹکٹ لے کر نہیں جا رہے بلکہ وہ واپس آئیں گے کیوں کہ وہ پاکستانی شہری ہیں اور نہ ہی وہ کسی اور دوسر ے ملک کی شہریت لینے کا کوئی ارادہ رکھتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ گورنر کا عہدہ سوچ سمجھ کر چھوڑا ہے کوئی جلد باز ی میں فیصلہ نہیں لیااور وہ اپنے ملک اور اس کی قوم کے لیے آزاد حیثیت سے ساری زندگی کام کرتے رہیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کی تحریک انصاف میں شمولیت اور نئی سیاسی جماعت بنانے کی خبریں بے بنیاد ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :