بھارت کیساتھ جوہری ڈیل سے متعلق پاکستان کے خدشات دور کئے جا سکتے ہیں،امریکہ

ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈائیلاگ کی حوصلہ افزائی کرتے رہے ہیں،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

اتوار 1 فروری 2015 15:24

بھارت کیساتھ جوہری ڈیل سے متعلق پاکستان کے خدشات دور کئے جا سکتے ہیں،امریکہ

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1فروری 2015ء) امریکہ نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ جوہری ڈیل سے متعلق پاکستان کے خدشات دور کئے جا سکتے ہیں، واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جن ساکی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ بھارت کے جوہری ڈیل پر کئی عوامل پر اثر انداز ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ڈیل میں کئی تقاضے پورے کرنا پڑتے ہیں اس لئے میں اس کو یہاں پر چھوڑتی ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکہ کے پاکستان اور بھارت کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں اور یہ ہمارے سٹریٹجک مفادات کے لئے ضروری ہیں اور یہ اب بھی قائم ہیں‘ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈائیلاگ کی حوصلہ افزائی کرتے رہے ہیں تاکہ اس ڈائیلاگ کے سکوپ کا دونوں ملکوں نے تعین کرنا ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا صدر اوبامہ نے یہ معاملہ بھارتی رہنماؤں کے ساتھ اٹھایا تو انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ وائٹ ہاؤس سے اٹھایا جائے کیونکہ وزیر خارجہ جان کیری ان کے ساتھ دورے پر نہیں تھے۔