ملالہ برطانیہ کی متاثرکن شخصیات میں شامل

اتوار 1 فروری 2015 14:35

ملالہ برطانیہ کی متاثرکن شخصیات میں شامل

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1فروری۔2015ء) امن کا نوبل انعام جیتنے والی پاکستانی ملالہ یوسف زئی نے برطانیہ کا 2015 سب سے زیادہ متاثر کن شخصیات کی فہرست میں شامل پو گئی ہیں۔ڈیبرٹز 500(Debrett’s 500) کی جانب سے جاری کی جانے والی سالانہ رپورٹ میں صحافت، کھیل، سیاست، تعلیم، فن سمیت 24 شعبوں کے 500 افراد پر مشتمل فہرست جاری کی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق "انسان دوست اور سماجی کارکن" کے شعبہ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جس کے دیگر 20 افراد میں ایماواٹسن اور شہزادہ چارس بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

17 ملالہ دنیا کی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ ہونے کے ساتھ رنکنگ کی کم عمر ترین بھی ہیں۔ڈیبریٹز 500 فہرست کا اجراء 1769 سے شروع ہوا تھا جس کا مقصد برطانیہ کے سب سے زیادہ اثر انگیز شخصیات کو سامنے لانا تھا۔ٹیلی گراف سے گفتگو میں ڈیبرٹیز کے چیف ایگزیکٹیو جونی میلنز کا کہنا تھا کہ ہمیں بہت خوشی ہے کہ اس سال کی فہرست جاری کی جا رہی ہے، اس میں مختلف شعبوں کے افراد شامل ہیں، اور ممکن ہے وہ بھی شامل ہوں جن کی آپ کو امید نہ ہو۔واضح رہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات سے تعلق رکھنے والی ملالہ یوسف زئی اکتوبر 2012ء دوران اس حملے میں شدید زخمی ہوگئی تھیں۔اس حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی۔

متعلقہ عنوان :