پیٹرولیم مصنوعات پر 5فیصد سیلز ٹیکس اضافے کا فیصلہ

جمعہ 30 جنوری 2015 23:45

پیٹرولیم مصنوعات پر 5فیصد سیلز ٹیکس اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30جنوری۔2015ء)حکومت نے ملک میں پیٹرول کم کرنے کے بجائے سیلز ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ۔ سیلز ٹیکس میں 5فیصد اضافے کا نوٹفیکیشن آج ہفتہ کو جاری ہونیکا امکان ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے ملک میں پیٹرول کم کرنے کے بجائے سیلز ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ۔ سیلز ٹیکس میں 5فیصد اضافے کا نوٹفیکیشن آج ہفتہ کو جاری ہونیکا امکان ہے حکومت نے گذشتہ ماہ ہی سیلز ٹیکس 18فیصد سے بڑھا کر 23فیصد کردیا تھا جوکہ اب 28فیصد ہو جائیگا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ عالمی منڈ ی میں تیل کی قمیتیں کم ہونے کے بعد حکومت پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کچھ تو کم کی مگر اب بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے جی ایس ٹی کا سہارا لیکر اس میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔ دوسری جانب یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10فیصد کمی کی سفارش کی گئی ہے جس بارے کوئی اعلان آج متوقع ہے اور قومی امکان ہے کہ قیمتیں 5فیصد تک کم کی جائینگی دوسری جانب گذشتہ دنوں نیپر ا نے حکومت سے 2.3روپے فی یونٹ بجلی کم کرنیکی سفارش کی تھی مگر وزارت خزانہ کے حکم کے بعد حکومت نے قیمتیں کم کرنے کے بجائے نیپرا کو روک دیا تھا