اسٹیٹ بینک نے پاک چین دوستی کا 20 روپے کا یادگاری سکہ متعارف کروادیا

جمعہ 30 جنوری 2015 23:34

اسٹیٹ بینک نے پاک چین دوستی کا 20 روپے کا یادگاری سکہ متعارف کروادیا

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) اسٹیٹ بینک آ ف پا کستا ن نے پاک چین دوستی کا 20 روپے کا یادگاری سکہ متعارف کروادیا‘ سکے پر پاکستان اور چین کے پرچم کندہ ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز کراچی میں اسٹیٹ بینک نے پاکستان اور چین کی دوستی کو سراہتے ہوئے پاک‘ چین دوستی کا ایک یادگاری سکہ متعارف کروایا ہے جوکہ 20 روپے کا ہے۔ سکے کا وزن 10 گرام ہے۔ یادگاری سکے پر پاکستان اور چین کے قومی پرچم کندہ ہیں۔ یہ سکہ پاکستان اور چین کی لازوال دوستی کا ثبوت ہے۔۔

متعلقہ عنوان :