میڈیا کی آزادی کیلئے بہت جدوجہد کی ،میڈیا بھی ہمیں کوریج دے،سینیٹر حاجی عدیل

جمعہ 30 جنوری 2015 23:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر حاجی عدیل نے کہا ہے کہ ہم نے میڈیا کی آزادی کیلئے بہت جدوجہد کی ہے میڈیا کو بھی چاہیے کہ ہمیں کوریج دے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سینیٹر حاجی عدیل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا مہم سے کیوں خوفزدہ ہے حالانکہ ہم نے میڈیا کی آزادی کیلئے جدوجہد کی ہے میڈیا کو ہمیں بھی کوریج دینی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی کیلئے ہمارے پچاس لوگ جاں بحق ہوئے لیکن میڈیا نے نہیں دکھایا میڈیا کو چاہیے کہ وہ چیک اینڈ بیلنس رکھے ۔