نعیمین ایسوسی ایشن کی ذیلی تنظیمات کے سربراہان کا اجلاس کل جامعہ نعیمیہ میں ہوگا،

پروفیسر وارث علی شاہین صدارت کرینگے،اجلاس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف متفقہ لائحہ عمل طے کیا جائیگا

جمعہ 30 جنوری 2015 23:30

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء ) نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کی تمام ذیلی تنظیمات کے سربراہان کا مشترکہ اجلاس کل یکم فروری بروزاتوار جامعہ نعیمیہ میں منعقدہوگا۔اجلاس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف متفقہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدر پروفیسر وارث علی شاہین اجلاس کی صدارت کرینگے۔اس دوران ترجمان نے کہا کہ نبی کریم سے عشق اصل ایمان ہے۔

ناموس رسالت کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اورناموس مصطفی کے تحفظ کیلئے خاموش نہیں رہیں گے۔ناموس رسالت کا تحفظ ہمارے ایمان کی روح ہے ۔تحفظ ناموس مصطفی کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ترجمان کا مزید کہناتھاکہ ملت اسلامیہ کو اپنے تمام تر اختلافات کو بھلا کرناموس رسالت کے تحفظ کیلئے متحد ہو جانا چاہئے ۔

(جاری ہے)

آزادی اظہار کے نام پر نبی کریم کی شان میں گستاخی کی اجازت ہر گز نہیں دی جا سکتی ۔اجلاس میں سینئرنائب صدرمفتی قیصر شہزاد نعیمی،مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا شفقت علی یوسفی،مرکزی رابطہ سیکرٹری مفتی بلال فاروق نعیمی،ڈاکٹر حسیب قادری،علامہ قاسم علوی،پروفیسرلیاقت علی صدیقی،حافظ سفارش علی گجر،مفتی خضرالاسلام نقشبندی،مفتی ڈاکٹر کریم خان،مفتی مسعود الرحمن ،مفتی عرفان اللہ سیفی،مولانا یاسر سرداری،مولانا محمد نواز چشتی ،مولانا پیر فاروق امیر،علی رضاساقی،نوجوان اسکالر حافظ ارشد اقبال نعیمی،پروفیسرظفر اقبال کشمیری،مفتی عبد الستارسعیدی، علامہ غلام علی اعوان ،مفتی ابوبکراعوان ایڈووکیٹ،ممتاز ربانی ایڈووکیٹ سمیت دیگر مرکزی عہدیداران وذمہ داران شرکت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :