سینٹ اجلاس میں حکومت کو کورم پورا نہ ہونے پر شکست کا سامنا ،
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ایوان سے غیر حاضری پر سینٹ میں ہنگامہ‘ اپوزیشن اراکین نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو اشتہاری اور مفرور قرار دے دیا‘ نیشنل ایکشن پلان پر بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا،ایوان نہیں چلنے دینگے ، حاجی عدیل
جمعہ 30 جنوری 2015 23:17
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) سینٹ کے اجلاس میں حکومت کو کورم پورا نہ ہونے پر شکست کا سامنا کرنا پڑا‘ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ایوان سے غیر حاضری پر سینٹ میں ہنگامہ کھڑا ہو گیا‘ اپوزیشن اراکین نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو اشتہاری اور مفرور قرار دے دیا‘ نیشنل ایکشن پلان پر بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
جمعہ کے روز سینیٹ کا اجلاس 55 منٹ تاخیر سے شروع ہوا تو وقفہ سوالات میں پی پی کے پارلیمانی لیڈر رضا ربانی نے پوائنٹ آف آرڈر پر کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر یہاں بحث ہونی ہے اور وفاقی وزیر داخلہ موجود ہی نہیں حکومت پنجاب کہہ رہی ہے کہ مدارس کو غیر ملکی فنڈ نہیں مل رہا جبکہ پورے ملک میں مدارس اور نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے ایوان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا جس کے بعد حاجی عدیل نے کہا کہ ہم ایوان نہیں چلنے دینگے جس کے بعد ایوان میں نو ‘ نو اور گو گو کے نعرے شروع ہو گئے سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق‘ وفاقی وزراء خواجہ سعد رفیق اور شیخ آفتاب احمد کی جانب سے تمام دلائل کے بعد اپوزیشن نے ایوان سے احتجاجاً واک آؤٹ کیا۔(جاری ہے)
صوبوں کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ جس کے بعد ایوان میں حکومت کے خلاف نعرے بازی شروع ہو گئی اور اے این پی کے سینیٹر زاہد خان نے کورم کی نشاندہی کر دی جس پر ڈپٹی چیئرمین سینٹ صابر بلوچ نے گھنٹیان بجانے کا عمل شروع کیا اور یہ عمل 5 منٹ تک جاری رہا اس کے بعد گنتی کا عمل شروع کیا یا تو حکومت کو ایوان چلانے کے لئے مطلوبہ اراکین کی تعداد حاصل نہیں تھی۔ جس کے بعد ڈپٹی چیئرمین سینٹ صابر بلوچ نے اجلاس بیس منٹ تک ملتوی کر دیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.