ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان کے آفس نے ممتاز قادری قتل کیس کی فائل اور دیگر ریکارڈ گم ہونے کی سختی سے تردید کردی،
اسلام آباد ہائیکورٹ میں اگلے ہفتے پیر کو سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر قتل میں گرفتار ممتاز قادر ی کیس کی سماعت ہوگی
جمعہ 30 جنوری 2015 23:06
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل میں گرفتار ممتاز قادری قتل کیس کی فائل اور دیگر ریکارڈ گم ہونے کی ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان کے آفس نے سختی سے تردید کردی ، میڈیا میں ممتاز قادری کیس کی فائل گم ہونے کی خبرکو من گھڑت اور بے بنیاد قراردے دیا۔ذرائع کے مطابق سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر قتل کیس میں گرفتار ممتاز قادری کیس کی فائل اور باقاعدہ ریکارڈ ایڈیشل آٹارنی جنرل آف پاکستان اورایڈوکیت جنرل اسلام آباد آفس میں ممتاز قادری کیس کا تمام ریکارڈ موجود ہے۔
ایڈیشل آٹارنی جنرل وفاق کی نمائندگی کرتا ہے جبکہ ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد پراسکیوشن کے لیے مقرر کیے گئے ہیں اور ممتاز قادر کیس میں بھی ایڈوکیت جنرل اسلام میاں عبدالروف پیش ہوں گے۔(جاری ہے)
ایڈیشنل آٹارنی جنرل آفس کے ذرائع نے ممتاز قادری کیس کی فائل گم ہونے کے حوالے سے شائع ہونے خبر کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سختی سے تردید کی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں اگلے ہفتے پیر کو سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر قتل میں گرفتار ممتاز قادر ی کیس کی سماعت ہوگی۔ ایڈوکیٹ جنر ل اسلام آباد میاں عبدالروف عدالت عالیہ میں پیش ہوں گے۔ہائیکورٹ کا دورکنی بینچ سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر قتل کیس کی سماعت کرے گا۔ ممتاز قادری کو انسداد دہشگردی کی خصوصی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی جس کے خلا ف ممتاز قادری کے وکلاء نے انسداد دہشگردی کے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی اور عدالت عالیہ نے ممتاز قادری کو ہونے و الی سزائے موت پر حکم امتناعی جاری کررکھا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
-
کچے میں ظلم ہورہا ہے، سندھ پولیس ہمارے پیچھے پڑی ہے، حلیم عادل شیخ
-
پاکستان، ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتا ہے، سماجی و اقتصادی ترقی کے حصول کے لئے ٹیکنالوجی تک رسائی کو یقینی بنانے کے لئے ایک معروضی میکانزم کے لئے متعلقہ فریقوں کے مابین تبادلہ خیال ..
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی پر معاملات طے پا گئے
-
’یہ الیکشن سے زیادہ مودی پر ریفرنڈم ہے‘
-
وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی سفیر کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.