قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام طلب،

اپوزیشن جماعتیں ملک کی موجودہ امن وامان کی صورتحال اور پٹرول بحران کے معاملات ایوان میں اٹھائیں

جمعہ 30 جنوری 2015 23:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام طلب کرلیاگیا، اپوزیشن جماعتیں ملک کی موجودہ امن وامان کی صورتحال اور پٹرول بحران کے معاملات ایوان میں اٹھائیں گی۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری تفصیلات کے مطابق قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کا اجلاس دو فروری 2015ء کی شام چار بجے طلب کرلیاہے۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ امن وامان کی صورتحال زیر بحث آئے گی جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے پٹرولیم بحران کے حوالے سے بھی تحاریک التواء جمع کرارکھی ہیں جس پر اپوزیشن حکومت کو پٹرول بحران پیداہونے پر سخت تنقید کا نشانہ بنائیں گی۔