شکارپور خودکش حملے کی ذمہ داری قبول‘وجہ بھی بتا دی
جمعہ 30 جنوری 2015 21:52
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30جنوری۔2015ء)کالعدم تنظیم جیش السلام پاکستان نے شکارپورواقعہ کی ذمہ داری قبول کرلی کالعدم تنظیم جیش السلام پاکستان کے ترجمان اعظم طارق نے نامعلوم مقام سے ٹیلی فون کے ذریعے خبررساں ادارے آن لائن کوبتایاکہ شکارپورمیں ہونے والے فدائی حملے کی ذمہ داری ہم قبول کرتے ہیں یہ فدائی حملہ ہمارے مجاہدساتھی ابوبکرنے کیاہم حکومت وقت پرواضح کردیناچاہتے ہیں کہ اسیران ناموس صحابہؓ کوپھانسیاں دینے والے انہیں لاوارث نہ سمجھیں ہم خون کے آخری قطرے تک ناموس صحابہؓ اوراسیران ناموس صحابہ ؓ کادفاع کرتے رہیں گے ترجمان نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل شکارپورانتظامیہ اوروہاں کے مقامی سی او نے اہلسنت عوام کی چادرچاردیواری کے تقدس کوپامال کیااورخواتین کی بے حرمتی کی یہ حملہ ان سب کاانتقام ہے ہم خفیہ اداروں اورسیکورٹی اداروں پرواضح کردیناچاہتے ہیں کہ اگرکبھی بھی ہمارے مجاہدین اوراسیرساتھیوں کوتکلیف پہنچانے کی کوشش کی گئی تواس کابھرپورانتقام لیاجائے گااپنی جانوں پرکھیل کرہم نے پہلے بھی ناموس صحابہؓ کادفاع کیاتھااورآخری سانس تک کرتے رہیں گے ہمیں پھانسیوں سے ڈرانے والے یہ بات اچھی طرح ذہین نشین کرلیں کہ ہم نے اس راستے کاانتخاب بھی شہادت پانے کیلئے کیاہے ہم اس راہ میں آنے والی موت کوہرلمحہ خوش آمدیدکہتے ہیں ہماری جدوجہد نظام خلافت راشدہ کے قیام تک جاری رہے گی ۔
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور آمد
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کے حوالے سے ہولناک انکشافات
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ،کسانوں کیلئے انقلابی و تاریخی اقدامات کا فیصلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ ، منصوبہ جلد مکمل کرنے کا حکم
-
سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند 29 کا ہونے کا امکان
-
وزیراعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، پنک راک سالٹ کی خام حالت میں برآمدپر پابندی پراتفاق
-
چوہدری پرویزالہٰی کی سی ٹی اسکین رپورٹ ڈاکٹرز کو موصول
-
نیپرا نے کےالیکٹرک سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی
-
چئیرمین رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں سائنسی بنیاد پر عید الفطر کی تاریخ بتا دی
-
پنجاب حکومت کا کاشتکاروں کو60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کی زرعی مشینری دینے کا فیصلہ
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار800 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.