وزیراعظم نوازشریف ہنگامی دورے پر کراچی پہنچ گئے

جمعہ 30 جنوری 2015 11:06

وزیراعظم نوازشریف ہنگامی دورے پر کراچی پہنچ گئے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری2015ء) وزیراعظم نوازشریف ہنگامی دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں ایئرپورٹ پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اُن کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

بتایاگیاہے کہ وزیراعظم نواز شریف امن وامان سے متعلق گورنرہاﺅس میں ہونیوالے اجلاس کی صدارت کریں گے اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں سے ملاقاتیں کریں گے ۔ وزیراعظم کی ایم کیوایم کے مقتول رہنماءسہیل احمد کے اہل خانہ سے ملاقات بھی متوقع ہے ۔