سعید اجمل کرکٹ ورلڈ کپ میں نجی ٹی وی کا حصہ ہونگے
جمعرات 29 جنوری 2015 23:52
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29جنوری۔2015ء) پاکستان کے مایہ ناز سپن بائولر سعید اجمل ورلڈ کپ 2015ء کے میگا ایونٹ میں نجی ٹی وی چینل (دُنیا ٹی وی)کا حصہ ہونگے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے پابندی کا سامنا کرنے والے سعید اجمل اگرچہ ورلڈ کپ 2015ء میں پاکستانی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں لیکن پاکستانی شائقین کیلئے ایک خوشی کی خبر یہ ہے کہ وہ اس میگا ایونٹ میں نجی ٹی وی کا حصہ ہونگے اور اپنے ماہرانہ تبصروں سے ناظرین کو آگاہ کرینگے۔
سعید اجمل پاکستانی ٹیم کا ایک اہم اثاثہ سمجھے جاتے ہیں۔(جاری ہے)
یونس خان کے زیر قیادت 2009ء کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں سعید اجمل بھی شامل تھے۔ کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس کے باعث پاکستان نے یہ ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا۔ سعید اجمل اپنی بائولنگ کے باعث پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ایک اہم حصہ سمجھے جاتے ہیں جو صرف 111 ون ڈے میچوں میں اب تک 183 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ واضع رہے کہ جادوگر سپنر سعید اجمل کو ان بائولنگ ایکشن کے باعث آئی سی سی کی جانب سے پابندی کا سامنا ہے۔ گزشتہ روز انہوں نے بھارت کے شہر چنائی میں اپنے بائولنگ ایکشن کا ٹیسٹ دیا ہے جس کے بعد وہ پرامید ہیں کہ وہ اس ٹیسٹ میں کامیاب ہو جائیں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.