الطاف حسین نے ایم کیو ایم سے علیحدگی کا فیصلہ واپس لے لیا

جمعرات 29 جنوری 2015 23:44

الطاف حسین نے ایم کیو ایم سے علیحدگی کا فیصلہ واپس لے لیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29جنوری۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کے قائد الطاف حسین نے پارٹی سے علیحدگی کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔انھوں نے پارٹی کے کارکنوں سے نائن زیرو پر خطاب کے دوران کہا کہ تمام کارکنان خوش رہے میں ان کے ساتھ چلوں گا۔الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو مائنس الطاف سے ہی خوشی ملتی ہے تو وہ اس کیلئے بھی تیار ہیں تاہم اب مزید خون خرابہ نہیں دیکھ سکتے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے کارکنان کے پُرزور مطالبے پر الطاف حسین نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ واپس لیا ہے۔الطاف حسین کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ امن اور محبت کا درس دیا انہیں قتل و غارت گردی اور دہشتگردی سے نفرت ہے۔ طالطاف حسین نے کہا کہ انھوں نے کسی کو بدلہ لینے کا درس نہیں دیا۔اس سے قبل ایم کیو ایم کے قائد کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ اگر ان کے کارکنوں کی لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری رہا تو وہ کل حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قیام کے خطاب کے بعد پارٹی سے تعلق ختم کر لیں گے۔