دو سال پنجاب کی گورنری پر فائز رہنے کے بعد چوہدری محمد سرور کی گورنر ہاؤس کے ملازمین سے الوداعی ملاقات

جمعرات 29 جنوری 2015 23:33

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) دو سال پنجاب کی گورنری پر فائز رہنے کے بعد چوہدری محمد سرور گورنر ہاؤس کے ملازمین سے الوداعی ملاقات میں آبدیدہ ہو گئے، چوہدری محمد سرور گورنر پنجاب کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد اپنے ذاتی گھر ڈیفنس فیزv بغیر پروٹوکول پہنچ گئے، سابق گورنر کے گھر کے باہر سٹریٹ لائٹ خراب تھی اور سکیورٹی کیلئے کوئی انتظام نہ تھا جبکہ سکیورٹی پر صرف 1پولیس اہلکار موجود تھا ان کے گھر آتے ہی صحافیوں کی ایک بڑی تعداد ان سے ملاقات کے لئے بھی ان کے گھر پہنچ گئی جبکہ سکیورٹی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ان کے گھر کی مین دیوار چھوٹی ہونے کی وجہ سے گرا دی اور کیمرے بھی لگانے شروع کردیئے اور سکیورٹی کی تعداد بڑھانے کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :