کوئی شریف آدمی شریف برادران کے ساتھ نہیں چل سکتا،ڈاکٹر رحیق احمد عباسی،
پنجاب کے شہنشاہ کا صوبہ گجومتہ سے شروع ہو کر شاہدرہ پر ختم ہو جاتا ہے ، حکمران جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے موقف سے منحرف ہو چکے ہیں
جمعرات 29 جنوری 2015 23:33
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ کوئی شریف آدمی شریف برادران کے ساتھ نہیں چل سکتا ۔گورنر پنجاب نے قبضہ مافیا کے خلاف آواز اٹھائی تو پوری ن لیگ انکے پیچھے پڑ گئی ۔چودھری سرور جس اعلیٰ حکومتی عہدے پر تھے انہوں نے جو دیکھا بیان کر دیا ۔ انکی پریس کانفرنس حکمرانوں کے خلاف چارج شیٹ ہے ۔
ان سارے حقائق سے پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری قوم کو بہت عرصہ قبل آگاہ کر چکے ہیں ۔موجودہ حکمران جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کے موقف سے منحرف ہو چکے ہیں ۔حکمرانوں اور جنوبی پنجاب کے غیور عوام کے درمیان معاہدہ عمرانی عملاً ٹوٹ چکا ہے اور میاں برادران حق حکمرانی کھو چکے ہیں ۔(جاری ہے)
امانت میں خیانت اور وعدوں سے منحرف ہونے والوں کو بر طرف کر کے اقتدار کی امانت اہل لوگوں کے سپر د کرنے کا وقت آ گیا ہے ۔
میٹرو بسوں کیلئے تو ان حکمرانوں کے پاس اربوں ہیں مگر تعلیم ،صحت اور صاف پانی کیلئے کچھ نہیں ہے ۔ہر دوسرے دن بحرانوں کے تحفے دینے والے حکمران عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں ان کے چل چلاؤ کا وقت قریب آ گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفر گڑھ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع سردار شاکر مزاری ،قمر عباس ،افتخار قریشی ایڈووکیٹ،حاجی بشیر احمد ودیگر بھی موجود تھے ۔ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ طاقت اور اقتدار کا سر چشمہ عوام ہیں۔اقتدار ایک مقدس امانت ہے جو عوام حکمرانوں کو اس لئے سونپتے ہیں کہ آئین کے تحت حاصل حقوق انکو انکی دہلیز پر ملیں ۔ظالم حکمرانوں نے اس مقدس امانت میں خیانت کی اور اقتدار کو ملکی اور عوامی مفاد کے منافی استعمال کر کے عوام کو کلیتاً محروم،اداروں کو کمزور اور جنوبی پنجاب کے عوام کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ۔انہوں نے کہا کہ شہباز دور میں جنوبی پنجاب کو بری طرح نظر انداز کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ تاروں میں بجلی،تھانوں میں انصاف ، پیٹ میں روٹی نہیں اور نام نہاد وزیر اعلیٰ پنجاب میٹرو بسیں چلاتے پھرتے ہیں ۔پنجاب کے شہزادے کا صوبہ گجومتہ سے شروع ہو کر شاہدرہ پر ختم ہو جاتا ہے ۔آنے والے الیکشن میں ن لیگ جی ٹی روڈ کے اس حصے کی حکمران بھی نہ رہے گی ۔حکمران عوام کے حقوق معطل کر دیں تو عوام حق رکھتے ہیں کہ بد یانت حکمرانوں کو گھر بھیج دیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.