کارکن کے قتل کیخلاف ایم کیو ایم کا یوم سوگ ، کاروباری مراکز بند ، شٹر ڈائون ہڑتال
جمعرات 29 جنوری 2015 10:40
حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جنوری2015ء) حیدر آباد میں ایم کیو ایم کے یوم سوگ پر دوکانیں بازار بند ، سڑکوں سے ٹریفک غائب ۔ ایم کیو ایم کے سیکٹر انچارج کے قتل کے خلاف حیدر آباد میں بھی یوم سوگ منایا جا رہا ہے ، اس موقع پر شہر لطیف آباد ، پریٹ آباد ، پھلیلی ، حالی روڈ سمیت سارے شہر میں ہڑتال جیسی صورت حال ہے ۔ تمام تجارتی ادارے کاروباری مراکز ٹرانسپورٹ رات گئے ہی بند ہونا شروع ہو گئے تھے ۔
شہر کے تمام مصروف ترین کاروباری مراکز بشمول سبزی منڈی آج بند ہیں اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں سے غائب ہے جس کی وجہ سے دفاتر جانے والوں اور سفر کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ نجی سکول اور دفاتر بھی بند ہیں ۔ سکھر میں ایم کیو ایم کے یوم سوگ میں شہر کے بیشتر پیٹرول پمپس بند ہیں ۔(جاری ہے)
صبح سویرے کھلنے والی بیکری اور ہوٹل بھی بند کر دیئے گئے ۔
سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم ہے ۔ تعلیمی ادارے کھلے ہیں لیکن حاضری معمول سے کم ہے ۔ جامشورو میں متحدہ قومی موومنٹ کے یوم سوگ کے سلسلے میں کوٹری کے تجارتی مراکز میں مکمل شٹر بند ہڑتال ہے ۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے یوم سوگ کے سلسلے میں کوٹری کے تجارتی مراکز بند ہیں جن میں شاہی بازار ، لیاقت روڈ ، صرافہ بازار ، دریا روڈ پر مکمل شٹر بند ہڑتال ہے ، شہر کے پٹرول پمپ اور سی این جی سٹیشن بھی بند رہے جب کہ کوٹری سے حیدرآباد جانے والی ٹرانسپورٹ بھی معمول سے کم ، لوگوں کو آنے جانے میں دشواری کا سامانا کرنا پڑرہا ہے جب کہ دوسری طرف لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو میں بی ایس سی نرسنگ تھرڈ سیمسٹر کا بھی پرچہ ملتوی کیا گیا جس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.