شوکت عزیز پر خودکش حملہ کیس کی سما عت دو فروری تک ملتوی

بدھ 28 جنوری 2015 23:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) ہا ئی کورٹ راولپنڈ ی کے جسٹس سید افتخارحسین شاہ اورجسٹس سکندر ذوالقرنین سلیم پر مشتمل دو رکنی بنچ نے اٹک میں شوکت عزیز پر خودکش حملہ کرنے کے مقدمے میں سزائے موت پانے والے ملزمان کی جا نب سے دائر اپیلو ں کی سما عت کے دوران وکلاء صفائی کے دلا ئل سما عت کے بعد مز ید سما عت دو فروری تک ملتوی کر دی ہے ڈویژ ن بنچ نے سپیشل پر اسیکیوٹر سردار اسحا ق ایڈو کیٹ کی استد عا پر سما عت دو فروری مقر ر کی سما عت کے مو قع پرملزمان کی جا نب سے وکلاء اور ملز ما ن کے خا ندان کے افراد بھی مو جو د تھے جبکہ سر کار کی جا نب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنر ل بھی مو جو دتھے چارملزمان نو ر با دشاہ وغیرہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے موت کی سزاء سنا ئی تھی جس کے خلاف انھوں نے عدالت عالیہ میں اپیل دائر کر رکھی ہے
؎