آ پریشن ضرب عضب ملک دشمن عنا صر کیخلا ف کا روائی ہے، ملک حاکمین ،

پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، رہنما پی پی پی کیمیڈیا سے گفتگو

بدھ 28 جنوری 2015 22:47

اٹک خورد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) مر کزی رہنما پی پی پی سا بق وزیر و سینیٹر ملک حاکمین خان نے کہا ہے کہ آ پریشن ضرب عضب ملک دشمن عنا صر کے خلا ف کا روائی ہے جس پر پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پیپلز پارٹی قومی اور جمہو ری جما عت ہے جو ملک کے تمام صوبوں میں یکسا ں مقبول ہے ذوالفقار علی بھٹو شہید اور بے نظیر شہید کا خون پارٹی کی جدوجہد میں شامل ہے یہ خون پارٹی کو ہمیشہ قربانی دینے کا حوصلہ دیتاہے پیپلز پا رٹی غریب عوام کی جما عت ہے اسے کوئی بھی ختم نہیں کر سکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے انور سیف اللہ اور سلیم سیف اللہ خان کی والدہ کی نماز جنا زہ میں شرکت سے واپسی پر پشاور سے اسلام آ باد جا تے ہوئے اٹک میں قیام کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کیا ہے ملک حا کمین خان نے کہا کہ قوم اس وقت دہشت گردی کا مقابلہ کر رہی ہے دہشت گردوں نے پشاور میں معصوم بچوں کو نشانہ بنا کر بر بریت کی مثال قائم کی جس کے جواب میں ہما ری فوج ان دہشت گردوں کا پیچھا کر رہی ہے وہ وقت دور نہیں جب ان ظالموں کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی تما م سیا سی جما عتیں حب الو طنی کے تحت اس معاملہ پر پاک فوج کے شا نہ بشانہ ہیں انہو ں نے کہا کہ پیپلز پا رٹی نے وسیع تر ملکی مفاد میں پا رلیمنٹ کے اندر 21ویں تر میم پر حکومت کا سا تھ دیا جو وقت کا تقا ضا اور ملکی حالا ت کے پیش نظر ضروری تھا

متعلقہ عنوان :