حکومت زمین کی ملکیت کی حد مقرر کرے ، ملک میں بھارت کی طرح جاگیردارانہ سسٹم کا خاتمہ کیا جائے ‘ سراج الحق ،
غریبوں کو اتنا مجبور نہ کیا جائے وہ بنگلوں کا رخ کر لیں ،عوام کا استحصال کرنیوالے سمجھ لیں تنگ آمد بجنگ آمد عوام ان کی گردنیں ناپنے کے لیے تیار ہو جائینگے، ، موجودہ حکومت کی دوسالہ کارکردگی نے قوم کو سخت مایوس کیا ،مہنگائی ، بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ نے غریبوں کا جینا حرام کردیاہے ‘ امیر جماعت اسلامی
بدھ 28 جنوری 2015 22:20
اوکاڑہ /لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت زمین کی ملکیت کی حد مقرر کرے ، کسی کے پاس گھر بنانے کی جگہ نہیں اور کسی کو اپنی جاگیر وں کی حد معلوم نہیں ، ملک میں بھارت کی طرح جاگیردارانہ سسٹم کا خاتمہ کیا جائے ،جماعت اسلامی کی حکومت آئی تو سیاسی فرعونوں اور برہمنوں کی سندھ اور پنجاب میں بڑی جاگیروں کو عوام میں تقسیم کر دیں گے ، یہ جاگیریں انگریز کے ایجنٹوں نے اسلام اور قوم سے غداری کے عوض حاصل کیں ان جاگیروں پر غریب کسانوں کاحق ہے ، غریبوں کو اتنا مجبور نہ کیا جائے کہ وہ بنگلوں کا رخ کر لیں ۔
عوام کا استحصال کرنے والے سمجھ لیں کہ تنگ آمد بجنگ آمد عوام ان کی گردنیں ناپنے کے لیے تیار ہو جائیں گے ، موجودہ حکومت کی دوسالہ کارکردگی نے قوم کو سخت مایوس کیا ہے ،مہنگائی ، بے روزگاری اور بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ نے غریبوں کا جینا حرام کردیاہے ، مسائل صرف وزیروں اور حکومتی ممبران اسمبلی کے حل ہوتے ہیں ، حکومت نے غریب کا کوئی مسئلہ حل نہیں کیا ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.