گوادر ،ڈسٹرکٹ کونسل کا22نومنتخب کونسلروں کا حلف اٹھا نے سے انکار ، 32نے حلف اٹھا لیا

بدھ 28 جنوری 2015 22:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) ضلع گوادر کے ڈسٹرکٹ کونسل 22نومنتخب کونسلروں نے حلف اٹھا نے سے انکار کردیا جبکہ 32کونسلروں نے حلف اٹھا لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخا بات کے اخری مرحلے میں ضلع گواد ر کے ٹوٹل 54افراد میں سے 32میں حلف اٹھا لیا 22ارکان نے حلف اٹھانے سے انکار کردیا ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ سرکاری مداخلت کی جاری ہے واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ کونسل کیلئے نیشنل پارٹی کے لئے با بو گلاب اور بی این پی مینگل محمد انور کے درمیان مقابلہ ہورہاہے ۔ آخری اطلاع ملنے تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا تھا۔