پشتونخوا ء ملی عوامی پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر کلیم اللہ بھاری اکثریت سے میٹر پولٹین کارپوریشن سٹی کے مئیر منتخب ،

ڈاکٹر کلیم اللہ نے 54ووٹ حاصل کئے ، 6ووٹ مسترد ہو گئے ، ڈپٹی مئیر کے لئے مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد یونس بلوچ نے 56ووٹ حاصل کئے

بدھ 28 جنوری 2015 21:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) کوئٹہ میرو پولٹین کارپوریشن کے انتخابات میں پشتونخوا ء ملی عوامی پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر کلیم اللہ بھاری اکثریت سے میٹر پولٹین کارپوریشن سٹی کے مئیر منتخب ہوگئے ۔جبکہ مسلم لیگ ن کے امیداوار محمد یونس بلوچ ڈپٹی میئر منتخب ہوگئے ۔ان کے مد مقابل اے پی ڈی ایم کے امیدوار قاضی قاہر اور ڈپٹی میئر کے لئے رضا وکیل انتخابات ہار گئے ۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کو میٹرو پولٹین کارپوریشن کے کانفرنس حال میں اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی طارق مینگل کی نگرانی میں میئر اور ڈپٹی میئر کوئٹہ سٹی کے انتخابات ہوئے جن میں اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ نے پریزائیڈنگ آفیسر کے فرائض انجام دیئے کوئٹہ میٹر وپولٹین کارپوریشن کی میئرشپ کے لئے پشتونخوا ء ملی عوامی پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر کلیم اللہ نے 54ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے 6ووٹ مسترد ہوئے ڈپٹی مئیر کے لئے مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد یونس بلوچ نے 56ووٹ حاصل کئے اس طرح پشتونخوا ملی پارٹی ،مسلم لیگ ن ،نیشنل پارٹی اور آزاد امیداواروں کی حمایت سے پشتونخوا ء ملی عوامی پارٹی اور مسلم لیگ ن کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیا ب ہوگئے جبکہ اے پی ڈی ایم کے امیدوار برائے میئر قاضی قاہر نے 14ووٹ لئے جبکہ ان کے چار ووٹ مسترد ہوئے جبکہ ڈپٹی میئر کے امیدوار رضا وکیل نے 13ووٹ حاصل کئے اور ان کے بھی چار ووٹ مسترد ہوگئے واضح رہے کہ بد ھ کی صبح میٹرو پولٹین کارپوریشن کے 86نومنتخب کونسلروں میں سے 84نومنتخب کونسلروں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا تھااسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ طارق مینگل نے نومنتخب کونسلروں سے حلف لیا حلف برداری اور پولینگ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے میٹرو پولٹین کارپوریشن کی طرف جانے والی سٹرکوں کو ایف سی نے مکمل طور پر سیل کردیا تھااور سیکورٹی پاس کے بغیر کسی کوبھی میٹرو پولٹین کی حدود میں داخل ہونے کی اجاز ت نہیں تھی جوبھی کونسلر ووٹ ڈالنے جار ہاتھا ۔

(جاری ہے)

اس سے شناختی کارڈ طلب کیا جاتا پولینگ کے وقت صوبائی الیکشن کمشنر کا عملہ بھی موجود تھاپشتونخوا ء ملی عوامی پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر کلیم اللہ کے میئر اور مسلم لیگ ن کے ڈپٹی میئر محمد یونس کے منتخب ہونے کے اعلان کے فوراً بعد پشتونخوا ء ملی عوامی پارٹی کے دفتر کے باہر ڈول کی تھاپ پرکارکنوں نے روائتی رقص پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :