لاہور،غیر حاضری پر وارڈن نوکری سے برخاست،فرائض میں غفلت برتنے پر 01معطل،
6سیکٹر انچارجز2پٹرولنگ آفیسرز سمیت 12اہلکاروں کو شوکاز جاری کردےئے گئے
بدھ 28 جنوری 2015 20:47
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے طویل غیر حاضر ی کی بناء پر 01 ٹریفک وارڈن کو نوکری سے برخاست کردیا۔فرائض میں غفلت ،لاپرواہی، مناسب ڈیوٹی نہ کرنے پر01وارڈن کو معطل اورتنخواہ بند کرکے لائن حاضر کردیا جبکہ 06سیکٹر انچارجز،02پٹرولنگ آفیسر سمیت 12اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دےئے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت میں کوتاہی اور ڈیوٹی میں غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں انکے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی ۔
سی ٹی او نے ڈیوٹی سے طویل عرصے تک بغیر اطلاع کے غیر حاضر رہنے والے ٹریفک وارڈن غضنفر کو نوکری سے برخاست کردیا ۔انہوں نے ٹریفک کی روانی کا جائزہ لینے کیلئے شہر کا وزٹ کیا اس دوران ٹریفک کے غیر مناسب انتظامات ،رانگ پارکنگ اور فرائض میں غفلت کرنے پر سیکٹر انچارج ٹاؤن شپ اختر علی ،انچارج شاہدرہ طارق شاہ،انچارج نیاز بیگ گلباز،انچارج شیرا کوٹ فیاض احمد،انچارج ٹاؤن شپ زاہدمختار،انچارج مال تھری شیخ افضل،پٹرولنگ آفیسر نواں کوٹ عابد،پٹرولنگ آفیسرٹاؤن شپ جعفرسمیت12اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دےئے جبکہ ٹریفک سیکٹر ٹاؤن شپ کے وارڈن اعظم کو معطل ،کلوز لائن کرتے ہوئے اسکی تنخواہ بند کرنے کے احکامات جاری کردےئے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.