افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے طالبان وفد کے دورہ چین کی تصدیق کردی ،طالبان نے افعان حکومت کے ساتھ چین کی ثالثی کی درخواست نہیں کی ہے ، ذبیح اللہ مجاہد ،دیگرممالک کی نسبت چین افغانستان میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ، مشاہد حسین سید ، چین کے بارے میں افغانستان کے لوگوں میں مثبت سوچ موجود ہے ،سابق افغان وزیر شاہنواز تنائی

منگل 27 جنوری 2015 22:24

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے طالبان وفد کے دورہ چین کی ..

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27جنوری۔2015ء) افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے طالبان وفد کے دورہ چین کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ طالبان نے افعان حکومت کے ساتھ چین کی ثالثی کی درخواست نہیں کی ہے۔ بی بی سی کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان نے کہا کہ ہم بتانا چاہتے ہیں کہ افغانستان کی اسلامی امارات دنیا خطے اور خصوصی طور پر اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ پرانے تعلقات قائم رکھے ہوئے ہے اور وقتاً فوقتاً ضرورت کے مطابق آنا جانا ہوتا ہے۔

جس میں پڑوسی ملک چین بھی شامل ہے تاہم طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے واضح کیا کہ انھوں نے کسی بھی ملک سے حکومت کے ساتھ بات چیت یا مذاکرت کے لیے ثالثی کے لیے نہیں کہا۔انھوں نے کہا کہ کئی ممالک نے طالبان کو ثالثی کی پیشکش کی ہے تاہم طالبان کی جانب سے انھیں کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

(جاری ہے)

ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق طالبان ان ممالک کی تجاویز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ابھی تک طالبان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

طالبان کے وفد نے نومبر میں چین کا دورہ کیا تھا اور وفد کی سربراہی قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے اہم رکن دین محمد حنیف نے کی تھی۔چین افغانستان میں نیٹو کے جنگی رول کے خاتمے اور زیادہ غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد افغانستان میں ایک فعال کردار ادا کرنا چاہتا ہے جن میں مذاکرات ان کا ممکنہ کردار بھی ہو سکتا ہے۔چین کا موقف ہے کہ طالبان کو اقتدا میں شامل کیا جائے۔

پاکستان چین انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ دیگر ممالک کی نسبت چین افغانستان میں اس لیے اہم کردار ادا کر سکتا ہے کیونکہ اس ملک کا کبھی افغانستان میں کوئی فوجی کردار نہیں رہا ۔افغانستان کے سابق وزیر دفاع شاہنواز تنائی نے بی بی سی کو بتایا کہ چین کے بارے میں افغانستان کے لوگوں میں مثبت سوچ موجود ہے اور ان کے کسی بھی کردار کو پذیرائی حاصل ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :