ٹانک میں 2ماہ سے 20گھنٹوں کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ شہریوں صبرکا پیمانہ لبریز ہزاروں مشتعل مظاہرین پیسکو دفاتر پر چڑ ھ دوڑے ،توڑ پھوڑ ، ریکارڈ کو آگ لگا دی،پولیس کی ہوائی فائرنگ اور شیلنگ ،مظاہرین اور پولیس میں آنکھ مچولیاں ہوتی رہیں ، تمام نجی تعلیمی ادارے احتجاجاً بند، سرکاری سکول بھی زبردستی بند کردیئے گئے ،5گھنٹوں تک ٹانک جنوبی وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان روڈ بند مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا،72افراد کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج پولیس کے گرفتاریوں کیلئے چھاپے درجنوں گرفتار

پیر 26 جنوری 2015 21:28

ٹانک میں 2ماہ سے 20گھنٹوں کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ شہریوں صبرکا پیمانہ لبریز ..

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26جنوری۔2015ء) ٹانک میں 2ماہ سے 20گھنٹوں کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ شہریوں صبرکا پیمانہ لبریز ہزاروں مشتعل مظاہرین پیسکو دفاتر پر چڑ ھ دوڑے ،توڑ پھوڑ کرتے ہوئے ریکارڈ کو آگ لگا دی،پولیس کی ہوائی فائرنگ اور شیلنگ ،مظاہرین اور پولیس میں آنکھ مچولیاں ہوتی رہیں ، تمام نجی تعلیمی ادارے احتجاجاً بند رہے سرکاری سکول بھی زبردستی بند کردیئے گئے ،5گھنٹوں تک ٹانک جنوبی وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان روڈ بند مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا،72افراد کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج پولیس کے گرفتاریوں کیلئے چھاپے درجنوں گرفتار،دفعہ 144نافذ ،پیسکو اہلکاروں نے اپنی کرپشن چھپانے کیلئے ریکارڈ کو ازخود آگ لگائی ہے عدنان عزیز ایڈوکیٹ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹانک میں گزشتہ دو ماہ سے 20گھنٹوں کی طویل ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف ٹانک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں وکلاء ،تاجر برادری اور سول سو سائٹی کی تنظیموں پر مشتمل ٹانک ویلفیئر سو سائٹی نامی تنظیم کی کال پرپیر سلیم شاہ صدر ٹانک ویلفیئر سو سائٹی پرائیویٹ سکول ایسو سی ایشن کے صدر پیر شبیر شاہ زمان بیٹنی،ملا عبد الرحمان ،یوسف برکی ایڈوکیٹ ،زاہد ایڈوکیٹ ،کلیم اللہ محسود ایڈوکیٹ،پیر عبد الغفار شاہ ایڈوکیٹ ،سجاد احمد مروت،مولانا شریف الدین،صنم گل تتور،آیاز خان،پیر جہانگیر شاہ ،سردار احمد گل، پی پی پی کے شمس محسود ،ممتاز قانو دان عدنان عزیز ایڈوکیٹ اور صداقت اللہ درانی کی قیادت میں زبر دست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا شہر کے مختلف علاقوں سے احتجاجی جلوس نکالے گئے تما م جلوس ٹریفک چوک پر اکھٹے ہوئے اور وہاں 5گھنٹوں تک احتجاجی دھرنا دیئے رکھا اس دوران مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے قائدین کا کہنا تھا کہ ٹانک میں ملک بھر کے برعکس گزشتہ دو ماہ سے 20گھنٹوں کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جو ناقابل برداشت ہے ہم نے کئی بار پیسکو اور ضلعی حکام سے بات چیت کی لیکن ہمیں احتجاجی پر جان بوجھ کر مجبور کیا گیا مظاہرین کے مطابق ٹانک میں موجودہ ایکسین پیسکو اور ایس اڈی اوکرپٹ ترین افسران ہیں اور انہی کی کرپشن کی وجہ سے ٹانک کے عوام پر بل ادا کرنے کے باوجود بھی لوڈ شیڈنگ کا غذاب مسلط کردیا گیا ہے مظاہرین کے مطابق مذکورہ کرپٹ افسران کو فوراً ضلع بدر کیا جائے ورنہ ہم سول نافرمانی کی تحریک چلاکر بجلی بلوں کی ادائیگی روک دینگے اس دوران قائدین اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکفایت اللہ وزیر اور اسسٹنٹ کمشنر ٹانک الطاف احمد شیخ کے درمیان طویل مزاکرات ہوئے تاہم دریں اثناء مظاہرین نے پیسکو کے دفاتر دھاوا بول دیا اور دفترمیں موجود فرنیچر اور سامان کی توڑ پوڑ کی اور بعد میں ریکارڈ کا آگ لگادی اور سائن بوڑ دفتر کے مین گیٹ کو اکھاڑ کر سڑک پر پھینک دیئے اس دورا ن پہلے سے تعینات پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ بھی کی تاہم مظاہرین فائرنگ کے بند ہونے فوراً بعد پھر سے ہلا بول دیتے تھے احتجاج کے دوران نجی تعلیمی ادارے جزوی طور پر بند رہے جبکہ سرکاری متعدد سرکاری سکولوں زبردستی بند کرادیا گیا مظاہرین نے 5گھنٹوں تک ٹریفک چوک پر دھرنا دیئے رکھا جس سے تانک جنوبی وزیرستان ،پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان روڈ بند رہے اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پہیہ جام ہڑتال کی وجہ سے تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر میں حاضری معمول سے کم رہی تاہم بعد میں مزاکرات کے نتیجے میں 11گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ پر اتفاق کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے بعد میں ضلعی پولیس کی جانب سے 72افراد کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے اور ان کی گرفتاریوں کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری رہا اور درجنوں افراد کو گرتارکرلیا جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلسے جلوسوں اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی لگاتے ہوئے غیر معینہ مدت کیلئے دفہ 144نافذ کردیا گیا ہے دوسری جانب ممتاز قانون دان عدنان عزیر ایڈوکیٹ نے کہا کہ پیسکو دفتر پر دھاوا مظاہرین نے نہیں بولا بلکہ واپڈہ اہلکاروں نے اپنی کرپشن کو چھپانے کیلئے اپنے ریکارڈ کو از خود آگ لگا ئی ہے