بلوچستان منشیات اسمگلروں کا انٹرنیشنل روٹ ہے،کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ، منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لئے ہمسایہ ممالک افغانستان اور ایران کے ساتھ طویل سرحد کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے،منشیات تلف کرنے کی تقریب سے خطاب

پیر 26 جنوری 2015 20:34

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26جنوری۔2015ء) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے ہمیں روشن مستقبل کو بچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنا ہوں گے اگرچہ وقتاً فوقتاً عالمی برادری ہمارے ملک کو منشیات فری قرار دے چکی ہے بلوچستان منشیات اسمگلروں کا انٹرنیشنل روٹ ہے منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لئے ہمسایہ ممالک افغانستان اور ایران کے ساتھ طویل سرحد کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹرنیشنل کسٹم ڈے کے موقع پر بلوچستان کسٹم کے زیراہتمام منشیات تلف کرنے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ ا?ئی جی ایف سی میجر جنرل اعجازشاہد ، کلیکٹر کسٹم بلوچستان ظہور اختر راجہ ڈپٹی کلکٹر ڈاکٹر عامر نواز حامد ، انسپکٹر جنر ل فرنٹیئر کور بلوچستان میجر جنرل اعجاز شاہد ، سیکر ٹر ی داخلہ کیپٹن ( ر) اکبر حسین درانی ،کمشنر کوئٹہ ڈویثرن کمبر دشتی ، ڈائریکٹر جنرل نائب سید خالد اقبال ،ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس محمد اقبال بھوانہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس انعام اللہ وزیر،اسسٹنٹ کلکٹر کسٹم پریوینٹو حامد قمبرانی ، کمانڈنٹ غزہ بند اسکاؤٹ کرنل سجاد، ایڈیشنل ا?ئی جی پولیس احسن محبوب سی سی پی او کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ سمیت کسٹم کے ا?فیسران دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہا کہ منشیات کی کیپ پکڑنے اور اس کے گروہوں کے خلاف کامیاب کاروائی میں کلکٹر کسٹم سے لے کر ایک سپاہی تک کا کردار ہوتا ہے غیر محفوظ سرحد کے باعث فورسز کو منشیات ، پٹرول اور ڈیزل سمیت دیگر کی اسمگلنگ روکنے میں مشکلات پیش ا?رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل بلوچستان ہے اس روشن مستقبل کو بچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنا ہوں گے منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے گڈ گورننس اور اداروں کے باہمی تعاون کا ہونا ناگزیر ہیں اس کے بغیر اس سلسلے میں کامیابیاں نہیں مل سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ پوست کی کاشت کے خلاف فوری اور موثر کاروائی کے باعث دنیا کے ممالک پاکستان کو وقتاً فوقتاً منشیات فری ملک قرار دیتے رہے ہیں لیکن بلوچستان منشیات کے بین الاقوامی سمگلروں کی گزر گاہ کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے ہمیں اس سمگلنگ کو روکنے کے لئے ہمسایہ ممالک ایران اور افغانستان کے ساتھ طویل سرحد کو محفوظ بنانا ہوگا ، ہم افغانستان کے ساتھ طویل سرحد کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کرتے ہیں افغانستان کی طرف سے مزاحمت ہوتی ہے۔

کسٹم نے کامیاب کاررائیوں سے بین الاقوامی برادری کو مضبوط پیغام دیا۔ پاکستان کسٹم کی کامیاب کارروائیوں پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اس موقع پر کلکٹر کسٹم بلوچستان ظہور اختر راجہ نے کہا کہ بلوچستان کسٹم نے منشیات اور دیگر اشیاء کی سمگلنگ کی روک تھام میں اہم کردار ادا کیا ، بلوچستان کسٹم نے جولائی 2014 سے جنوری 2015 تک سمگل شدہ سامان تلف کرکے ہدف سے 37 فیصد زائد ریونیو فراہم کیا۔

کسٹم کے عالمی دن کے موقع پر کسٹم بلوچستان کے زیر اہتمام کوئٹہ میں اربوں روپے مالیت کی 2 لاکھ 95 ہزار 9 سو کلو سے زائد منشیات نذر ا?تش کر دی گئیں جس میں 3939 کلو چرس 107 کلو ہیروئین اور 29 کلو افیون شامل ہیں، منشیات کے علاوہ کسٹم کا رروائیوں میں پکڑی کی گئی دیگر غیر قا نونی اشیاء بھی نذر آتش کی گئیں۔تقریب میں سانحہ پشاور اور ضرب عضب کے شہدا کے لیئے فاتحہ خوانی بھی کی گی۔