مشکلات سے دوچار عوام کو کسی خرچ کے بغیران کے گھر کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی عبادت سے کم نہیں ،صدر ممنون حسین ، وفاقی محتسب کی طرف سے سمندر پار پاکستانیوں، سوک ایجنسیوں اور فاٹا کیلئے گریونس کمشنروں کی تقرر ی کے فیصلے کی تعریف، عوامی مسائل کے حل کے نظام میں مزید بہتری آنی چاہئے ،دورہ کے موقع پر گفتگو
پیر 26 جنوری 2015 20:28
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26جنوری۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ مشکلات سے دوچار عوام کو کسی خرچ کے بغیران کے گھر کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی عبادت سے کم نہیں ، اس سلسلے میں وفاقی محتسب اور ان کے ادارے کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔ صدر مملکت نے یہ بات وفاقی محتسب سیکریٹریٹ کے دورے کے موقع پر کہی ۔ صدر مملکت نے کہا کہ وفاقی محتسب سیکریٹریٹ کا دورہ کرکے انھیں اطمینان ہوا ہے کہ ملک میں ایسے ادارے بھی ہیں جو مشنری جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کررہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ جس معاشرے میں انصاف کی فراہمی مشکل ہو، وہاں عوام کو بلاتاخیر انصاف کی فراہمی ایک کارنامہ ہے جس پر وفاقی محتسب سیکریٹریٹ مبارک باد کا مستحق ہے۔ انھوں نے وفاقی محتسب سلمان فاروقی کو ہدایت کی کہ وہ انصاف کی فراہمی میں مزید تیز رفتاری ، کام میں وسعت اور سیکریٹریٹ میں کام کرنے والے افسروں اور اہل کاروں کے حالات کار میں بہتری کے لیے اپنی تجاویز ایوان صدرکو ارسال کریں تاکہ نظام کو مزید موثر بنایا جاسکے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.