گستاخانہ خاکے چھاپنے والے اخبارات پر پابندی لگائی جائے ،کسی بھی پیغمبر کی شان میں گستاخی برداشت نہیں ،پرویز رشید ،خانہ خاکوں کی اشاعت پر پاکستان میں موجود ویٹی کن کے نمائندوں کو پوپ فرانسس سے بات کرنی چاہئے ، تقریب سے خطاب

پیر 26 جنوری 2015 20:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26جنوری۔2015ء) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشید نے کہاہے کہ گستاخانہ خاکے چھاپنے والے اخبارات پر پابندی لگائی جائے ،کسی بھی پیغمبر کی شان میں گستاخی برداشت نہیں۔پاکستان علماء کونسل کی اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہاکہ پاکستان میں موجود ویٹی کن کے نمائندوں کو پوپ سے بات کرنی چاہئے۔

مذاہب کے درمیان تصادم کو نہ ہونے دیا جائے۔ دل آزاری پیدا کرنے والے لوگوں کو تنہا کردینا چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیامیں اربوں مسلمان موجود ہیں۔ مسلمان کسی بھی پیغمبر کی تضحیک برداشت نہیں کرسکتے۔پرویز رشید نے کہاکہ نبی کریم نے ہمارے دلوں کو منورکیا اور کوئی بھی مسلمان ان کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا، دنیا بھر میں اسلام کے اربوں پیروکار موجود ہیں، کسی کو بھی یہ حق حاصل نہیں کہ کسی نبی کی شان میں گستاخی کرے اور ہم کہتے ہیں کہ نہ آپ ہمارے مذہب کو چھیڑیں اور نہ ہم چھیڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر پاکستان میں موجود ویٹی کن کے نمائندوں کو پوپ فرانسس سے بات کرنی چاہئے۔