پاکستان کے تحفظات چین کے تحفظا ت ہیں ،چین کیلئے پاکستان کا کوئی متبادل نہیں ، چین ، چینی حکومت اور عوام پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں ہر شعبے میں مکمل تعاون اور مدد فراہم کریں گے ، چیئر مین پیپلز کانفرنس ،دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوآرڈی نیشن اور بین الاقوامی توجہ کی ضرورت ہے ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے عالمی تعاون ناگزیر ہے ،چینی حکام سے گفتگو
پیر 26 جنوری 2015 20:21
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26جنوری۔2015ء) چین نے کہا ہے کہ پاکستان کے تحفظات چین کے تحفظا ت ہیں ،چین کیلئے پاکستان کا کوئی متبادل نہیں جبکہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوآرڈی نیشن اور بین الاقوامی توجہ کی ضرورت ہے ،دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے عالمی تعاون ناگزیر ہے ۔
چین کے دور ے پر پاکستانی آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چینی وزیر خارجہ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان چین کا آزمودہ دوست ہے ۔ چینی وزیر خارجہ نے کہاکہ چین کیلئے پاکستان کا کوئی متبادل نہیں ہوسکتا اور دونوں ممالک کی منزل ایک ہے۔(جاری ہے)
ممبر پولٹبرو مسٹر مینگ نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی شخصیات سے ماورا اور پالیسی مستقل ہے، پاکستان کے تحفظات چین کے تحفظات ہیں،چیئرمین پیپلز کانفرنس یوڈینگ شینگ نے کہا کہ چینی حکومت اور عوام پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں پاکستان اور ہر شعبے میں مکمل تعاون اور مدد فراہم کریں گے۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چین کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے تبدیل ہوتے ہوئے حالات کو سمجھنا چاہیے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوارڈی نیشن اور بین الاقوامی توجہ کی ضرورت ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چینی قیادت کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت اور تعاون پراظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے عالمی تعاون ضروری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.