وزیر اعظم محمد نواز شریف کا بھارت کے یوم جمہوریہ پر بھارتی عوام کیلئے خوشحالی اور ترقی کی خواہش کا اظہار، پاکستان بھارت کیساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے ، خود مختاری ، احترام اور باہمی مفاد کی بنیاد پر تعلقات کے فروغ کیلئے پر عزم ہیں،وزیر اعظم نواز شریف کی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو یوم جمہوریہ پر مبارکباد

پیر 26 جنوری 2015 20:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26جنوری۔2015ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے بھارت کے یوم جمہوریہ پر بھارتی عوام کیلئے خوشحالی اور ترقی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر کہا ہے کہ پاکستان بھارت کیساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے ، خود مختاری ، احترام اور باہمی مفاد کی بنیاد پر تعلقات کے فروغ کیلئے پر عزم ہیں ۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو یوم جمہوریہ پر مبارکباد ی خط میں کہا گیاکہ پاکستانی عوام اورحکومت کی طرف سے آپ اورآپکی حکومت کومبارکبادپیش کرتاہوں وزیر اعظم نے کہاکہ بھارت کے ساتھ تعاون اور دوستی پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ خودمختاری،احترام اورباہمی مفادکی بنیادپرتعلقات کیفروغ کیلئے پرعزم ہیں وزیر اعظم نوا ز شریف نے بھارتی عوام کیلئے خوشحالی اورترقی کی خواہش کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان بھارت کیساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔