خیبرایجنسی باڑہ کے متاثرین کا مطالبات کے حق میں احتجاج، گورنرہاؤس کے سامنے دھرنا دیا، گورنرہاؤس سے متصل شیرشاہ سوری روڈ کوہرقسم کی ٹریفک کیلئے بندکردیا ،شیرشاہ سوری روڈبندش کی وجہ سے شہر کی سڑکیں بندہوگئیں،شہریوں ،مسافروں کوشدید مشکلات کاسامنا
پیر 26 جنوری 2015 19:45
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26جنوری۔2015ء) خیبرایجنسی باڑہ کے متاثرین نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے گورنرہاؤس کے سامنے دھرنا دیا ،باڑہ کے رہائشیوں نے شیر شاہ سوری روڈ پر جمع ہوئے ۔مظاہرین نے گورنرہاؤس سے متصل شیرشاہ سوری روڈ کوہرقسم کی ٹریفک کیلئے بندکردیا ہے ،دھرنا صبح سے چاربجے تک جاری رہا جس کی وجہ سے پورے شہر پشاورمیں ٹریفک جام ہوگیا ،حاجی کیمپ سے لیکر پشاورصدر تک تما م سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کوشدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا،سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے لوگ پیدل جانے پر مجبور ہوگئے۔
پیر کے روز خیبر ایجنسی اور باڑہ کے متاثرین حکومت سے اپنے مطالبات منوانے کے لیے احتجاج پر نکل آئے، متاثرین نے اپنے مطالبات کے لیے گورنر ہاوس کے سامنے دھرنادیاخیبر ایجنسی کے علاقے باڑہ کے متاثرین اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے جلوس کی شکل میں گورنر ہاوس پہنچے ، جہاں انہوں نے شدید احتجاج کیا اوردھرنا دیا مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کی اپنے علاقوں میں واپسی سمیت وزیر ستان متاثرین کے طرز پر امدادی پیکیج دیا جائے، گورنر ہاوس کے سامنے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے قبائلیوں کا کہنا تھا کہ حکومت قبائلیوں کی خاموشی کو کمزوری نہ سمجھے، اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ پارلیمنٹ ہاوس کا گھیراوٴ کریں گے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.