جے 17تھنڈر زطیارے کمبیٹ کمانڈر اسکول میں باقاعدہ طور پر شامل:پاک فضائیہ

پیر 26 جنوری 2015 19:10

جے 17تھنڈر زطیارے کمبیٹ کمانڈر اسکول میں باقاعدہ طور پر شامل:پاک فضائیہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26جنوری۔2015ء) جےایف 17تھنڈر زطیارے کو کمبیٹ کمانڈر اسکول میں باقاعدہ طور پر شامل کر لیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق طیارے کی شمولیت پر پی ایس ایف بیس مصحف میں تقریب ہو ئی جس میں ائیر مارشل سہیل امان نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ کے مطابق جے ایف17 تھنڈرطیارہ بہترین ،کم وزنی جنگی طیارہ ہے یہ طیارہ اینٹی شپ میزائل سے لیس ہے ،جو کہ فضا سے فضا ،زمین اور سمندر تک مار کرتا ہے اور اس طیارے سے پاکستان کا دفاع مضبوط ہو اہے۔