Live Updates

فیصل آباد ‘ پی ٹی آئی کے کارکن کے قتل کے الزام میں درج مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش کر دیا گیا

پیر 26 جنوری 2015 17:37

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) فیصل آباد میں تحریک انصاف کے کارکن کے قتل کے الزام میں درج مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش کر دیا گیا پولیس نے عابد شیر علی اور رانا ثنا اللہ کو بے گناہ قرار دیاذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کی جانب سے ابتدائی چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جس کے مطابق 8 دسمبر کو تحریک انصاف کے جلوس پر فائرنگ کا واقعہ کسی مشاورت کا نتیجہ نہ تھا اور مقدمہ سے دفعہ 109 ختم کر دی گئی مشاورت کی دفعہ ختم ہونے سے وزیر مملکت عابد شیر علی ، سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ ، ایم پی اے طاہر جمیل ، ڈی سی او نورالامین مینگل کو بے گناہ قرار دیدیا گیا جبکہ چار گرفتار ملزمان کو ہی اصل ملزم قرار دے کر مقدمہ کی سماعت کی درخواست کی گئی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات