کچھ نئے چہروں کے لیے جیل کی صفائی کر وا رہے ہیں۔ منظوروسان

پیر 26 جنوری 2015 17:28

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) سندھ کے وزیر برائے جیل خانہ جات منظور وسان نے کہا ہے کہ کچھ نئے چہرے بڑے گھر یعنی جیل میں آنیوالے ہیں جس کے لیے جیلوں کی صفائی کر وا ئی جا رہی ہے۔ اپنے آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا کہ وہ وزیر اعلی سندھ کو ایک سمری ارسال کریں گے جس میں نئے چہروں کو بی کلاس دینے کی درخواست کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا مذاق کرنے والے لوگ خو د ایک عرصے سے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لیے درخواستیں لے کر قطار میں موجود ہیں۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ 2015ء امن کا سال ہو گا جس میں اپوزیشن کی شدت ختم ہو گی تاہم2016ء میں مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کراچی، حیدر آباد اور سکھر کی جیلوں کو بم پروف بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :