لاہور: کمسن بچے سے زیادتی اور قتل کے مقدمے کا ملزم ہلاک

پیر 26 جنوری 2015 12:25

لاہور: کمسن بچے سے زیادتی اور قتل کے مقدمے کا ملزم ہلاک

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جنوری2015ء) چھ سالہ بچے سے زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزم فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور گرین ٹاوٴن میں چھ سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والا 17 سالہ شعیب جو کہ حجام ی دکان پر ملازم تھا عدالت میں پیشی کے موقع پر پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ پویس کے مطابق ملزم کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی کے لیے لے جایا جا رہا تھا اس موقع پر ملزم نے پولیس سے اسلحہ چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی پولیس کے روکنے پر اس نے گولیاں بھی چلائیں اور پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ملزم اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا،

متعلقہ عنوان :