کراچی میں کار حادثہ، دو افراد جاں بحق

پیر 26 جنوری 2015 10:41

کراچی میں کار حادثہ، دو افراد جاں بحق

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جنوری2015ء) تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی مرکزی شاہراہ، شاہراہ فیصل پر ایک تیز رفتار گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ کر بجلی کے کھمبے سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں کار میں موجود دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت محمدطلحہ ا ور محمد فرحان کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو چکی تھی۔ لاشیں نکالنے کے لیے بھی ریسکیو اہلکاروں کو خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ عینی شاہدین کے مطابق گاڑی کی رفتار کافی زیادہ تھی جب گاڑی کھمبے سے ٹکرائی تو گاڑی کی سیٹیں اور سی این جی سلنڈر نکل کر باہر جا گرا۔

متعلقہ عنوان :