8 ماہ پہلے لاپتہ ہونے والا کتا1100 کلومیٹرجا پہنچا

اتوار 25 جنوری 2015 23:49

8 ماہ پہلے لاپتہ ہونے والا کتا1100 کلومیٹرجا پہنچا

ٹیکساس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25جنوری۔2015ء)ٹیکساس سے 8 ماہ پہلےلاپتہ ہونے والا کتا انڈیانا جا پہنچا ۔ تفصیلات کےمطابق ٹیکساس کی رہنے والی ایک 69 سالہ ناوارو(Navarro) نے بتایا کہ 8 ماہ پہلے اس کےدو چھوٹے پلے گھر کےصحن سے بظاہر چوری ہوگئے۔ اسے لگا کہ اب وہ ان کودوبارہ کبھی نہیں دیکھ سکے گی۔

(جاری ہے)

اب 8 ماہ بعد انڈیانا کی ایک جانوروں کے لیےکام کرنے والی تنظیم نے اسےفون کیا اور کہا کہ تین اجنبی افراد ایک کتا ان کے پاس چھوڑ کر گئے ہیں، کتے کےگلے میں ایک مائیکروچپ ہےجس پر ٹیکساس کا پتا ہے۔اس چپ کی سے کتے کے ملنے کےبعد اس سے رابطہ ممکن ہو سکا۔ ناوارو اپنے ساتھ دو ریٹائرڈ ڈپٹی شیرف کو ساتھ لے کر گاڑی پر 1100 کلومیٹر اندیانا گئی اور اپنا کتا واپس اپنے گھر لے کر آئی۔