نوشہرہ، اکبرپورہ سعید آباد کھنڈر میں بارات میں فائرنگ، بارہویں جماعت کاطالبعلم جاں بحق ،ایک نوجوان زخمی ہوگیا

اتوار 25 جنوری 2015 22:01

نوشہرہ، اکبرپورہ سعید آباد کھنڈر میں بارات میں فائرنگ، بارہویں جماعت ..

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25جنوری۔2015ء) اکبرپورہ سعید آباد کھنڈر میں بارات میں فائرنگ، بارہویں جماعت کاطالبعلم جاں بحق اورایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ہلاک ہونے والے نوجوان کو پبی اور زخمی کو ایل ار ایچ پشاورمنتقل کردیاگیا۔ شادی ماتم میں بدل گئی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

(جاری ہے)

شاہ زیب ولد حسن گل ساکن سعید آبادکھنڈرنے زخمی حالت میں بتایا کہ ان کے محلے میں نعمان ولد اختر گل ساکن سعیدآباد کھنڈر کی شادی کی بارات جارہی تھی اور بارات جب سسرالیوں کے گھر کے قریب پہنچ تو باراتیوں نے فائرنگ شروع کردی۔

جس سے میں اور میرا ساتھی برہان اللہ ولد محمد نواز ساکن سعید اباد کھنڈر لگ کرشدید زخمی ہوگئے برہان اللہ راستے میں دم توڑ دیا۔ اور شاہ زیب کو ایل ار ایچ پشاورمنتقل کردیاگیا۔ برہان اللہ کے والد محمد نواز کے مطابق اس کا بیٹا اکبرپور ہائیر سیکنڈری سکول میں بارہویں جماعت کا طالب علم تھا۔پڑوسی کی شادی میں شریک تھاکہ لقمہ اجل بن گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :