حکومتی نااہلی کی وجہ سے جمہوریت اور ریاست کمزور ہو رہی ہے ، سید خورشید شاہ ،حکومت کو اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے اصلاح کے لئے فوری اقدامات کرنے ہوں گے ،شہید پولیس اہلکاروں کے ورثا کو معاوضے کی ادائیگی میں تاخیر کے ذمہ دار آئی جی آفس میں موجود افراد ہیں ،اپوزیشن لیڈر کی میڈیا سے گفتگو
اتوار 25 جنوری 2015 22:01
اسلام آباد/سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25جنوری۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومتی نااہلی کی وجہ سے جمہوریت اور ریاست کمزور ہو رہی ہے ،حکومت کو اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے اصلاح کے لئے فوری اقدامات کرنے ہوں گے ۔اپنے بیان میں سید خورشید شاہ نے کہا کہ پہلے پیٹرول بحران سے ملک کو 10 ارب روپے یومیہ نقصان ہوا اور اب بجلی کے بحران سے معیشت تباہ ہورہی ہے حالانکہ فرنس آئل کی قلت کی وجہ سے بجلی بحران سے بروقت آگاہ کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو مزید بیوقوف نہ بنائے اور اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے اصلاح کے لئے فوری اقدامات کرے کیونکہ حکومتی نااہلی کی وجہ سے جمہوریت اور ریاست کمزور ہو رہی ہے تاہم حکومت اپنا سیاسی رویہ ترک کرنے کے لئے تیار نہیں۔(جاری ہے)
بعد ازاں پنو عاقل میں پولیس ہیلپ لائن سروس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ سکھر کے تھانوں کی حالت انتہائی خراب ہے۔
تھانوں کی تعمیراتی کام کے لئے آئی جی سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ سے درخواست کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ فرائض کی انجام دہی کرتے ہوئے شہید ہونے والے اہلکاروں کے ورثا کو جلد پولیس ڈپارٹمنٹ میں ملازمتیں دی جائیں۔خورشید شاہ نے کہاکہ شہید پولیس اہلکاروں کے ورثا کو معاوضے کی ادائیگی میں تاخیر کے ذمہ دار آئی جی آفس میں موجود افراد ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.