وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی نے بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ دھماکوں کو قرار دیدیا، ملک میں ہزاروں میل پر پھیلی ہوئی ٹرانسمیشن لائینزکوسیکیورٹی فراہم نہیں کی جا سکتی ہے ، قومی گرڈ سٹیشن ایک ہونے کی وجہ سے خرابیاں دور نہیں ہو رہیں ، ملک میں دو مزید قومی گرڈ سٹیشن کے متبادل سسٹم کا انتظام کیا جا رہا ہے ،فرنس آئل آئندہ چھ روز کا سٹاک موجود ہے ،کسی قسم کے بحران کا خطرہ نہیں ہے ،کے الیکٹرک کو 650 میگا واٹ بجلی کی فراہمی کا کوئی بھی فیصلہ عوامی مفاد میں کیا جائیگا، یونس ڈھاگہ کی پریس کانفرنس
اتوار 25 جنوری 2015 21:52
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25جنوری۔2015ء) وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگہ نے بجلی کے بریک ڈاؤن سے پیدا شدہ صورتحال کی وجہ دھماکوں کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ہزاروں میل پر پھیلی ہوئی ٹرانسمیشن لائینزکوسیکیورٹی فراہم نہیں کی جا سکتی ہے ، قومی گرڈ سٹیشن ایک ہونے کی وجہ سے خرابیاں دور نہیں ہو رہیں ، ملک میں دو مزید قومی گرڈ سٹیشن کے متبادل سسٹم کا انتظام کیا جا رہا ہے ،فرنس آئل آئندہ چھ روز کا سٹاک موجود ہے ،کسی قسم کے بحران کا خطرہ نہیں ہے ،کے الیکٹرک کو 650 میگا واٹ بجلی کی فراہمی کا کوئی بھی فیصلہ عوامی مفاد میں کیا جائیگا۔
اسلام اباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگہ نے بتایا کہ ٹرانسمیشن لائنز کو بموں سے اڑایا گیا جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم تین گھنٹے کے اندر سسٹم بحال کیا گیا۔(جاری ہے)
سیکرٹری پانی و بجلی نے اس بات کو تسلیم کیا کہ ملک میں ہزاروں میل پر پھیلی ہوئی ٹراسمیشن لائینزکوسیکیورٹی فراہم نہیں کی جا سکتی ہے۔
سیکرٹری پانی و بجلی نے کہا کہ قومی گرڈ سٹیشن ایک ہونے کی وجہ سے خرابیاں دور نہیں ہو رہیں اور ملک میں دو مزید قومی گرڈ سٹیشن کے متبادل سسٹم کا انتظام کیا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ چشمہ کے دونوں پلانٹ اس وقت بند ہیں اور امید ہے چوبیس گھنٹوں تک ٹھیک ہو جائیں گے۔سیکرٹری پانی و بجلی نے کہا کہ اس وقت بجلی کا شارٹ فال چار ہزار ہے امید ہے (کل) پیر سے آٹھ یا چھ گھنٹے تک بجلی لوڈشیڈنگ تک لے آئیں۔یوس ڈھاگہ نے کہا کہ فرنس آئل آئندہ چھ روز کا سٹاک موجود ہے اس لئے کسی قسم کے بحران کا خطرہ نہیں ہے۔وفاقی سیکرٹری پانی وبجلی یونس ٹھکرنے کہا کہ ساڑھے7ہزارمیگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگئی، مکمل بجلی بحال کرنے کیلئے تیز رفتاری سیکام جاری ہے۔یونس ٹھکرنے کہاکہ ملک کو بجلی کی پیداوار میں کمی کا سامنا ہے جبکہ بجلی کا ضیاع کم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کو 500 میگا واٹ، خیبر پختونخوا اور کوئٹہ کو جزوی طور پر سپلائی بحال کی جا چکی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ لاہور میں 30 فیصد، راولپنڈی اور اسلام آباد میں50 فیصد بجلی بحال ہوئی ہے، کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان، ساہیوال میں بھی بجلی جزوی طورپربحال کی جا چکی ہے۔سیکریٹری پانی و بجلی نے کہاکہ سبی ٹرانمیشن لائن کو دھماکے سے اڑایا گیا جس کے باعث ملک میں بجلی کا نظام تعطل کا شکار ہوا،سسٹم میں ساڑھے سات ہزار میگاواٹ بجلی موجود ہے۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.