مغوی جاپانی شہری کے قتل کی ویڈیو کی کریڈیبلٹی”زیادہ“ہے، وزیر اعظم شنزو ایبے، دہشتگردی کا اس قسم کا واقعہ شرمناک اور ناقابل اجازت ہے، مجھے سخت دکھ پہنچا ہے، اس کی پرزو رمذمت کرتا ہوں ،سرکاری ٹی وی سے گفتگو

اتوار 25 جنوری 2015 19:50

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25جنوری۔2015ء) جاپان کے وزیراعظم شنزوایبے نے اتوار کو کہا کہ دولت اسلامیہ گروپ کی طرف سے ایک جاپانی یرغمالی کو موت کے گھاٹ اتارنے کا اعلان کرنے والی ایک ویڈیو کی کریڈیبلٹی”زیادہ“ہے۔انہوں نے سرکاری ٹیلی ویژن نیٹ ورک این ایچ کے پر بتایا ہم اس ویڈیو کے حقیقی ہونے کا جائزہ لے رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے فی الوقت ہم یہ کہے بغیر نہیں رہ سکتے کہ اس کی کریڈیبلٹی زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی فیملی کو جس کرب اور دکھ سے گزرنا پڑ رہا ہوگا اس کے پیش نظر میں کچھ کہنے سے قاصر ہوں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا اس قسم کا واقعہ شرمناک اور ناقابل اجازت ہے،اس کی وجہ سے مجھے سخت دکھ پہنچا ہے،میں اس کی پرزور اور بھرپور مذمت کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت ویڈیو کے حقیقی ہونے کی پوری طرح تصدیق کیلئے تصاویر کاتجزیہ کرتی رہے گی۔

قریباً تین منٹ کی ریکارڈنگ میں جو ہفتے کو آن لائن پرچسپاں کی گئی ہے رینجی کو ٹوکو ہرونا یوکاوا کی نعش کی بظاہر ایک تصویر اٹھائے ہوئے دکھایا گیا ہے،اس کے ساتھ ایک سمعی ریکارڈنگ ہے جس میں گوٹوکودولت اسلامیہ گروپ کی طرف سے اس کی رہائی کی ضمانت کیلئے ایک قیدی کے تبادلے کے مطالبہ کا ذکر کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔یہ گروپ کے کسی سرکاری چینل پر چسپاں نہیں کی گئی ہے اور اس میں اس کا سیاہ اور سفید پرچم بھی نہیں ہے۔یوکاواکوموت کے گھاٹ اتارتے ہوئے بھی نہیں دکھایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :