جے یو آئی (ف) کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس 2فروری کو اسلام آباد میں طلب

اکیسویں ترمیم کے بعد کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گے

اتوار 25 جنوری 2015 16:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کی مرکزی مجلس شوریٰ کا ایک اہم اجلاس 2 فروری کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے جس میں اکیسویں ترمیم کے بعد کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا‘ جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے ”اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔

(جاری ہے)

25جنوری 2015ء“ کو بتایا کہ مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں دینی مدارس کے حوالے سے لائحہ عمل‘ دیگر دینی سیاسی قوتوں سے اشتراک اور پارٹی امور پر غور کیا جائے گا‘ توقع ہے کہ اس اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں فیصلوں کا اعلان ہوگا

متعلقہ عنوان :