پاک فوج کے سربراہ کی چینی سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئر مین سے ملاقات

دہشت گردی کوجڑ سے اکھاڑنے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف ضرب عضب دہشتگردوں کے خلاف بلاتفریق اور فیصلہ کن کارروائی ثابت ہورہا ہے ، آرمی چیف پاکستان اورچین اہم اسٹریٹجک پارٹنر ہیں ،دہشت گردی کیخلاف پاکستانی قوم کی قربانیوں کو سراہتے ہیں ، چین

اتوار 25 جنوری 2015 14:08

پاک فوج کے سربراہ کی چینی سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئر مین سے ملاقات

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے واضح کیا ہے کہ دہشت گردی کوجڑ سے اکھاڑنے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بیجنگ میں چین کے وائس چیرمین سینٹرل ملٹری کمیشن سے ملاقات کی۔

اس موقع پر دونوں ملکوں کی اعلیٰ ترین عسکری قیادت نے خطے میں امن و امان کی صورت حال اور ملکی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران وائس چیرمین سینٹرل ملٹری کمیشن نے پاکستان کو دہشت گردی کیخلاف جنگ میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کو سراہا جنرل فین نے کہا کہ پاکستان اور چین نہایت اہم ترین ہمسائے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان اورچین اہم اسٹریٹجک پارٹنر ہیں، چین دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قوم کی قربانیوں اورقومی اتفاق رائے کو سراہتاہے۔

(جاری ہے)

چین قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کے اقدامات میں پاکستان کے ساتھ ہے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، دہشت گردی کوجڑ سے اکھاڑنے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے۔ اس سلسلے میں ضرب عضب دہشتگردوں کے خلاف بلاتفریق اور فیصلہ کن کارروائی ثابت ہورہا ہے۔