آئی جی اسلام آباد پولیس کی جانب سے میڈیا سے رابطوں کے لیے اے آئی جی آپریشن کو کو آرڈینٹرافسر تعینات کرنے کا اعلان،
چوری ،ڈکیتی ،قتل سمیت اہم واقعات کی اطلاعات پولیس کی جانب سے بروقت فراہم کرنے کو یقینی بنایاجائے گا، آئی جی اسلا م آباد پولیس طاہرعالم خان
ہفتہ 24 جنوری 2015 23:50
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) اے آئی جی آپریشن سلطان اعظم تیموری کے خلاف دوران سروس شکایات کی بھرمار اور خبروں کی اشاعت کو روکنے کے لیے آئی جی اسلام آباد پولیس کی جانب سے میڈیا سے رابطوں کے لیے اے آئی جی آپریشن کو کوآرڈینٹرافسر تعینات کرنے کا اعلان ،چوری ،ڈکیتی ،قتل سمیت اہم واقعات کی اطلاعات پولیس کی جانب سے بروقت فراہم کرنے کو یقینی بنایاجائے گا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرنٹ اور الیکٹرنک میڈیا کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے کے دوران کیا ۔ آئی جی اسلا م آباد پولیس طاہرعالم خان نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت ایک خاص دور سے گزر رہاہے جو دہشت گردوں کے خلاف جنگ ہے جس میں موجود حکومت ہناگمی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے تاہم اس میں میڈیا کا کردار انہائی اہمیت کا حامل ہے ۔(جاری ہے)
پاکستان کو متحد کرنے اور قوم میں ایک نئی سوچ بیدار کرنے کے لیے میڈیا لوگوں کو آگاہ کرتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا کو چاہیے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں دہشتگردوں کا مکمل بائیکاٹ کرتے ہوئے سیکورٹی مسائل کومثبت انداز میں پیش کرے ۔تعلیمی اداروں کی سیکورٹی پر پولیس کام کررہی ہے تاہم فنڈز کی کمی اور سماجی مسائل کا سامنا ہے انہو ں نے کہا کہ میڈیا کو خبروں کی اشاعت سے کوئی نہیں روک سکتا تاہم پولیس اہلکاروں کو ترقی سمیت تبادلے کا لالچ دے کرخبریں روکنے کے لیے میڈیا سے رابطوں کے لیے اے آئی جی آپریشن کو کواڈینٹرافسر تعینات کردیا ہے وہ چوری ،ڈکیتی ،قتل سمیت اہم واقعات کی اطلاعات پولیس کی جانب سے بروقت فراہم کرنے کو یقینی بنائیں گے ۔ ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.