گورنر پنجاب سے دبئی سے مسلم لیگ (ن) کے عہدیدار ملک دانش اعوان کی ملاقات ، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہٴ خیال
ہفتہ 24 جنوری 2015 23:48
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر ہاؤس لاہور میں دبئی سے مسلم لیگ (ن) کے عہدیدار ملک دانش اعوان نے ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہٴ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بہاولپور سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے ممبر صوبائی اسمبلی احسان الحق اور مسلم لیگ (ن) یورپ کے کوارڈینیٹر حافظ امیر علی اعوان بھی ملاقات میں موجود تھے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ قانون کی بالادستی ، انصاف کی فراہمی ، غربت اور جہالت کے خاتمے کے لئے ہمیں مل کر جدوجہد کرنا ہوگی تبھی ہم ایک خوشحال اور ترقی یافتہ معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا موجودہ حکومت عوام کو درپیش بنیادی مسائل کے حل کے لئے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لارہی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بلاشبہ اس وقت ہمارا ملک مختلف مسائل سے دوچار ہے۔
دہشت گردی اور انتہاپسند ی کے خاتمے کے لئے نہ صرف ہماری مسلح افواج بلکہ پوری قوم ایک نقطہ پر اکٹھی کھڑی ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ہم بہت جلد دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ باہر پھینکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی تمام سیاسی قوتوں کو اپنے تمام تر ذاتی مفادات سے بلا تر ہو کر ملک و قوم کی بھلائی اور ترقی کے لئے یکجا ہوکوششیں کرنا ہوں گی۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) دبئی کے عہدیدار ملک دانش اعوان نے مختلف مسائل کے بارے میں گورنر پنجاب کو آگاہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.