اسلام آباد ، لاوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 19علماء کے خلاف مقدمات درج

ہفتہ 24 جنوری 2015 23:38

اسلام آباد ، لاوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 19علماء کے خلاف مقدمات ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لاوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 19علماء کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ، اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں درج ہونے والے ان مقدمات کو دفعہ `144کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا ہے ۔جمعہ کے روز اسلام آباد کی مختلف مساجد میں تفرقہ بازی اور انتہاء پسندی کی روک تھام کے لیے تھانہ مارگلہ نے 4مقدمات ،تھانہ رمنا میں 3مقدمات ،تھانہ ترنول میں 3مقدمات ،تھانہ گولڑہ اور تھانہ نون اور تھانہ آئی نائن میں دو دو مقدمات ،جبکہ تھانہ بارہ کہو تھانہ شالیمار ، تھانہ کورال نے ایک ایک مقدمہ درج کیا گیا ۔

آن لائن کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لاوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 19علماء کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں درج ہونے والے ان مقدمات کو دفعہ `144کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا ہے ۔جمعہ کے روز اسلام آباد کی مختلف مساجد میں تفرقہ بازی اور انتہاء پسندی کی روک تھام کے لیے تھانہ مارگلہ نے 4مقدمات ،تھانہ رمنا میں 3مقدمات ،تھانہ ترنول میں 3مقدمات ،تھانہ گولڑہ اور تھانہ نون اور تھانہ آئی نائن میں دو دو مقدمات جبکہ تھانہ بارہ کہو تھانہ شالیمار ، تھانہ کورال نے ایک ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

جس دوران 19علماء کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو انتہاء پسندی اور فرقہ واریت سے پاک رکھنے کے لیے مقدمات کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو کہ وزارت داخلہ کی جانب سے سخت ہدایات کے بعد ان افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :