ایل ڈی اے کی جانب سے قانونی کی خلاف ورزی پر کارروائی کیخلاف ان اداروں کے اساتذہ اور بچے سڑکوں پر نکل آئے

ہفتہ 24 جنوری 2015 23:36

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء)ترقیاتی ادارہ لاہور (ایل ڈی اے ) کی جانب سے قانونی کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کے خلاف ان اداروں کے اساتذہ اور بچے سڑکوں پر نکل آئے ہیں، ٹاؤن شپ کے علاقے میں ایل ڈی اے نے نالج سکول، امریکن ایجوکیٹرز، مبارک سکول، اقراء اصلاح اطفال سکول اور الحمد سکول کو کمرشلائزیشن فیس ادا نہ کرنے پر سیل کردیا تھا، ہفتے کی دوپہر ان سکولوں کے بچوں اور اساتذہ نے مل کر احتجاج کیا اور سکول کھولنے کا مطالبہ کیا۔