حیدر آباد،مسلمان ناموس مصطفی ﷺ کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،ڈاکٹرمحمد یونس دانش

ہفتہ 24 جنوری 2015 23:18

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء)جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے میڈیا کوآرڈینٹر ڈاکٹر محمد یونس دانش نے کہا ہے کہ25جنوری کو کراچی میں تاریخی انقلاب نظام مصطفی ﷺ کانفرنس ہو گی جس سے قائد جمعیت فخر ملت ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر خصوصی خطاب فرمائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ بھر کی طرح حیدرآباد شہر سے مختلف علاقوں سے قاری عبدالرشید اعوان ،ناظم علی آرائیں ،ڈاکٹر محمد یونس دانش،صاحبزادہ محمود احمد قادری ، عبدالروف الوانی ،سید عبدالغنی شاہ،محمد عارف قائم خانی،ارشد صدیقی ،محمد ارشاد نقشبندی،ایاز محمود رضوی،ڈاکٹر عارف اللہ شاہ ، لطیف آباد کے مختلف یونٹ ،اسلام آباد چوک پھلیلی ،پریٹ آباد ۔

(جاری ہے)

رشی گھاٹ ،بکرامنڈی ،ہیرآباد مارکیٹ ،لیاقت کالونی کے مختلف علاقوں سے بسیں روانہ ہو ں گی جو نماز ظہر مزار شریف حضرت شاہ مفتی محمد محمود الوری رحمة اللہ علیہ پر ادا کر کے کراچی کیلئے 1:30بجے روانہ ہو گا جہاں نورانی چورنگی کراچی میں تاریخی انقلاب نظام مصطفی ﷺ کانفرنس سے جمعیت علماء پاکستان کے قائدین خطاب فرمائیں گے یونس دانش نے کہا کہ اقوام عالم عصمت انبیاء کے تحفظ کیلئے ٹھوس لائحہ عمل ترتیب دے ،گستاخانہ خاکے دنیا کا امن تباہ کرنے کی عالمی سازشوں کا حصہ ہیں OICاور مسلم سربراہان مملکت غیر ایمانی کا عمل مظاہرہ کریں،مسلمان ناموس مصطفی ﷺ کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے پاکستان کے18کروڑ عوام سراپا احتجاج ہیں ،آزاد رائے کے نام پر اسلام کا راستہ روکنے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،وزیر اعظم سرکاری سطح پر بلین مارچ کر کے فرانسی گستاخوں کو جواب دیں ناموس رسالت پر مصلحت پسندی کو برداشت نہیں کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ یہود و نصاری مسلمانوں کے دوست نہیں ہو سکتے ،اخلاقیات اور حقوق انسانی کا درس دینے والے کہاں ہیں ؟NGOsاور سیول سوسائٹی کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے نبی کریم ﷺ کی عزت محفوظ نہیں تو دنیا میں امن ممکن نہیں مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے مگر رسول اللہ ﷺ کی عظمت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے انہوں نے کہا کہ25جنوری کو نورانی چورنگی کراچی میں انقلاب نظام مصطفی کانفرنس میں سندھ بھر سے قافلے شریک ہوں گے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا ۔