لاہور، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سری لنکا کرکٹ ٹیم حملہ کیس کی سماعت ، استغاثہ کے وکلاء کو گواہ پیش کرنے کی ہدایت

ہفتہ 24 جنوری 2015 23:01

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سری لنکا کرکٹ ٹیم حملہ کیس کی کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی۔ گلبرگ پولیس نے ملک اسحاق زبیر سمیت 4 ملزمان کیخلاف چالان پیش کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

فاضل عدالت نے استغاثہ کے وکلاء کو گواہ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج خواجہ ظفر اقبال نے کوٹ لکھپت جیل ہائی سیکورٹی زون میں مقدمے کی سماعت شروع کی تو مقدمے کے تفتیشی نے عدالت کے روبرو پیش ہو کر مہلت طلب کی۔فاضل عدالت نے کیس کی سماعت 29 جنوری تک ملتوی کر دی۔