ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہوگیا ، فی تولہ قیمت49 ہزار 400 ، دس گرام سونے کی قیمت 42 ہزار 342 روپے ہوگئی

ہفتہ 24 جنوری 2015 23:01

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہوگیا ، فی تولہ قیمت49 ہزار 400 ، دس ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں ہفتہ کو سونے کی فی اونس قیمت 1294ڈالر پرمستحکم رہی جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہوگیا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد کراچی، حیدرآباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت49ہزار500روپے سے کم ہوکر 49 ہزار 400 روپے پر آگئی جبکہ 86 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 42 ہزار 342 روپے ہوگئی۔ ہفتہ کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ قیمت 710 روپے پربدستور برقراررہی ۔